جموں کشمیر میں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال جہاں سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک
ہونے کی شرح جہاں 117 فیصد بڑھی ہے وہیں 39 فیصد کم عام شہری ہلاک ہوئے
ہیں جبکہ دہشت گرد زیادہ تعداد میں مارے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی تازہ معلومات کے مطابق اس سال دو اکتوبر تک گزشتہ سال کی
اسی مدت کے مقابلے میں 56.6
فیصد زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں. پاکستان اور
پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ڈھانچے جوں کے توں ہیں اور
سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں جاری ہیں جو سیکورٹی فورسز کے لئے سخت
چیلنج ہے۔ وزارت کے مطابق سال 2015 میں جہاں 80 مرتبہ دراندازی کی کوشش ہوئی وہیں اگست 2016 تک یہ 106 فیصد بڑھ کر 165 ہو گئی۔